گوادر کے ساحلی علاقے جیونی میں پانوان کے مقام پر واقع پاکستان کوسٹ گارڈز کے کیمپ کو آج شام مبینہ طور پر بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق شدید دھماکے کے فوراً بعد مسلح حملہ آوروں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید جھڑپ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
غیر مصدقہ اطلاعات میں متعدد جانی نقصانات کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، تاہم سرکاری سطح پر تاحال کسی قسم کی ہلاکتوں یا زخمیوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔